68

افغانستان کی پاکستان میں ٹرائی سیریز سے خود ساختہ علیحدگی ٬ زمبابوے کی آمادگی 

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

 

افغانستان کی پاکستان میں ٹرائی سیریز سے خود ساختہ علیحدگی کے بعد زمبابوے نے آمادگی ظاہر کردی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ نومبر کے آخر میں پاک ٬ سری لنکا اور زمبابوے سہ ملکی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی٬ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی٬تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا٬ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے۔لاہور کا قذافی سٹیڈیم بھی پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔

فلیش بیک سٹوری ۔۔۔
پاکستان کے ہاتھوں سرحدی جھڑپوں میں پسپائی٬ افغانستان کرکٹ میدان سے بھی بھاگ نکلا

پاکستان کے خلاف سرحدی جھڑپوں میں پسپائی کے بعد افغانستان بھی اپنے کرکٹ گرو کے ڈگر پر چل پڑا٬ کرکٹ میدان سے بھاگ نکلا۔اگلے ماہ نومبر کے آخر میں پاکستان نے سری لنکا اور افغانستان کے ساتھ سہ ملکی ٹی20 سیریز کھیلنا تھی لیکن حالیہ سرحدی جھڑپوں میں پاکستان کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے بعد اور کچھ نہ بن پڑا تو اپنے کرکٹ گرو بھارت کی طرح سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی سیریز کے تیسرے ملک کے انتخاب کیلئے بنگلہ دیش٬ آئر لینڈ٬ زمبابوے اور متحدہ عرب امارات میں سے کسی ایک ملک کا نام شارٹ لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا٬ مذکورہ ممالک کے کرکٹ بورڈز کے بین الاقوامی کرکٹ شیڈول میں گنجائش کی صورت میں سیریز میں شرکت کی باقاعدہ دعوت اور دیگر معاملات طے کرنے کی حکمت عملی اپنائی اور زمبابوے بورڈ نے ہاں کہہ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں