مراکش کشتی حادثہ۔ 13 بدقسمت لاشوں کی پاکستانی شہری ہونے کی شناخت

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

مراکش کشتی حادثہ میں جان کی بازی ہارنے والے 13 بدقسمت افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی لاشوں کی پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے بیرون ممالک جانے کی کوشش میں 42 افراد کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوئے تھے ان ڈوبنے والوں میں سے صرف 13 کی لاشیں برآمد ہو سکی ہیں۔ اور 27 بدقسمت افراد کی لاشیں سمندر میں لاپتہ ہیں۔

سمندر سے 13 لاشیں نکالی جانے کے بعد جب شناخت کا عمل مکمل ہوا تو متعلقہ حکام نے ان تمام کو پاکستانی شہری قرار دیا اور ان جان بحق ہونیوالے افراد کا پاسپورٹ ریکارڈ تک جاری کردیا گیا ۔

مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ سمندر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا کے دستاویزی ریکارڈ سسٹم سے رہنمائی حاصل کی گئی۔ فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھیجا گیا نادرا حکام نے شناخت کا عمل مکمل کرنے کے بعد تصدیقی فہرست جاری کردی۔ اب ان 13 پاکستانیوں کی لاشیں وطن واپس بھجوانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں شناخت شدہ لاشوں کی فہرست وزارت خارجہ کو بھجوائی جا رہی ہے۔

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے جن پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ان کے نام یہ ہیں۔

سفیان علی ولد جاوید اقبال
پاسپورٹ نمبر
وی ایف 1812352

سجاد علی ولد محمد نواز
پاسپورٹ نمبر
ایکس ایکس1836111

رئیس افضل ولد محمد افضل
پاسپورٹ نمبر
ایم جے 1516091

قصنین حیدر ولد محمد بنارس
پاسپورٹ نمبر
اے اے 6421773

محمد وقاص ولد ثناءاللہ
پاسپورٹ نمبر
ڈی جے 6315471

محمد اکرم ولد غلام رسول
پاسپورٹ نمبر
ڈی این 0151754

محمد ارسلان خان ولد رمضان خان
پاسپورٹ نمبر 4153261

حامد شبیر ولد غلام شبیر
پاسپورٹ نمبر
سی زیڈ 5133683

قیصر اقبال ولد محمد اقبال
پاسپورٹ نمبر
جی آر 1331413

دانش رحمان ولد محمد نواز
پاسپورٹ نمبر
ایس ای 9154371

محمد سجاول ولد رحیم دین
پاسپورٹ نمبر
اے وائی 5593661

شہزاد احمد ولد ولایت حسین
پاسپورٹ نمبر
جی این 1162802

احتشام ولد طارق محمود
پاسپورٹ نمبر سی ای 1170122

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 15 جنوری کو مراکش کشتی سانحہ میں 40 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

  • Related Posts

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 ہزار افغانیوں نے حکومت کے الٹی میٹم پر صرف اپریل میں نقل مکانی کر لی

    :محمد ندیم قیصر…

    ٹرمپ کے تازہ بیان کا ردعمل :ایشیاء کی چوتھی بڑی معیشت جنوبی کوریا کی نئی پالیسی کا اعلان۔ سپورٹ پیکج میں 23.25 بلین ڈالر کے مساوی 33 ٹریلین وان کا اضافہ

    محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *