پاک نیوزی لینڈ میچ۔ کیٹل شو۔ بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس کے باعث تحریک انصاف کو لاہور میں یوم سیاہ کے جلسہ کی اجازت نہ مل سکی۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پرجلسے کی درخواست مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی میں رپورٹ پیش کی گئی کہ 8 فروری کو ایک ہی دن میں کرکٹ میچ اور انٹرنیشل سپیکر کانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے کہ جلسہ کریں، ہماری لیگل ٹیم لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہے ، ڈی سی آفس میں درخواست 29 جنوری کو دی لیکن عملدرآمد نہیں ہو رہا، اجازت نہ ملی تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائےگا۔

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں مینار پاکستان پر پی ٹی آئی نے جلسے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے انتظامیہ کو درخواست دی جاچکی ہے۔

 

  • Related Posts

    بھارت پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا الجزیرہ چینل کو انٹرویو

    : محمد ندیم…

    بھارتی فوج کی ذلت و رسوائی کے کھلم کھلا تماشہ کے بعد اب بھارتی حکومت کا بھی آپریشن سندور میں ناکامی کا کھلے عام اعتراف ۔ 

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *