جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ ویمن یونیورسٹی ملتان میں بلڈ کیمپ لگایا گیا

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ویمن یونیورسٹی ملتان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد ، طالبات اور اساتذہ نے خون کا عطیہ دیا ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ سٹوڈنٹ افیئرز کے زیراہتمام ریجنل بلڈ سنٹر ملتان اورانڈس ہسپتال کے تعاون سے بلڈ کیمپ اور سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں طالبات اور اساتذہ نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور تھیلسیما اور ایمرجنسی کےلئے خون کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالا ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیمپ کا جائزہ لیا اور خون کا عطیہ کرنے والی طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبے کو سراہا بعد ازں بلڈعطیہ کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں فرمایا گیا ہے کہ جس نے ایک انسانی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کوبچالیااس دنیا میں سب سے بہترین عمل کسی کی جان بچانے کی کوشش کر نا ہے اور خون کے عطیات سے مریضوں کی جان بچائی جا سکتی ہے موروثی امراض سے لڑنے والے بچوں کی زندگی کی بقاءعوام کے عطیات خون پر منحصر ہے، تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات ان معصوم بچوں کی سانسیں رواں دواں رکھنے کے لئے بلڈسنٹرز کا ساتھ دیں ڈاکٹر اقصیٰ نے کہا کہ محفوظ خون کی فراہمی، موت کی دہلیز پر کھڑے مریضوں کے لئے زندگی کی نوید ہوتی ہے۔اس سے بالخصوص کینسر کے مریضوں او لوکیمیا کے شکار بچوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے انہوں نے طالبات کو خون کے عطیہ کرنے کے حوالے سے آگاہی دی خون کے عطیات کے فوائد اور مضمرات کے بارے میں آگاہ کیا تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید ۔ اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔

  • Related Posts

    سکول آف اکنامکس بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے ڈائریکٹر شپ کی اہم ترین سیٹ خالی۔تدریسی اور انتظامی امور کی انجام دہی عدم تسلسل کا شکار۔

    :محمد ندیم قیصر…

    اخوت فاؤنڈیشن کا بلاسود قرضہ مشن 25 ہزار سے شروع کیا گیا ۔ 62 لاکھ افراد مستفید ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ۔زکریا یونیورسٹی میں سوشل انٹر پرینیئور شپ تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کا بھی خطاب ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *