پاکستان اور ترکیہ میں عسکریہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے 24معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے

:محمد ندیم قیصر(ملتان)

:تفصیلات

پاکستان اور ترکیہ میں معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے 24معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ۔ دستخط کی تقریب میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے وزرائے تجارت اور متعلقہ افسران سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔یہ دستخط وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر نے کئے جس کے بعد دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا، بعد ازاں ہر وزارت کے پاکستانی اور ترکیہ کے وزراء نے معاہدے اور کی مفاہمتی یاداشت کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ معاہدوں کی نوعیت کے بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان دفاعی تعلقات میں استحکام لانے، سماجی و ثقافتی بنیادوں پر عسکری اور سول حکام کے تبادلے، فضائیہ الیکٹرانک وار فیئر اور ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت و تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ ہائیڈروکاربن ، کان کنی، توانائی کے شعبے میں تعاون، تجارتی سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی ڈیجیٹالائزیشن، ایگری سید( زرعی بیج) پانی کے شعبے اور صنعتی پراپرٹی سے متعلق معاہدے بھی شامل ہیں۔ ایکسپورٹ کریڈٹ بینک ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک پاکستان کے درمیان معاہدہ، حلال ایکریڈی ٹیشن اتھارٹی کے تحت تعاون، صحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں ٹیکنیکل تعاون کے معاہدوں کی مفاہمتی یادداشت بھی پاک ترکیہ دستخط تقریب کا حصہ تھیں۔

  • Related Posts

    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 80 ہزار افغانیوں نے حکومت کے الٹی میٹم پر صرف اپریل میں نقل مکانی کر لی

    :محمد ندیم قیصر…

    ٹرمپ کے تازہ بیان کا ردعمل :ایشیاء کی چوتھی بڑی معیشت جنوبی کوریا کی نئی پالیسی کا اعلان۔ سپورٹ پیکج میں 23.25 بلین ڈالر کے مساوی 33 ٹریلین وان کا اضافہ

    محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *